اچھرہ ، 5روز قبل چوری کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

اچھرہ ، 5روز قبل چوری کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

  

لاہور(وقائع نگار)اچھرہ کے علاقہ میں 5روز قبل چوری کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ واقع مدنی مدینہ فوم سنٹر میں صبح 6بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سوار چور سنٹر کے سامنے والی سڑک پر آتے ہیں اور دکان کے تالے توڑ کر اس میں سے 5لاکھ روپے نقدی چوری کر کے موقع سے فرار ہو جاتے ہیں ۔پولیس نے فوٹیج کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت میں آسانی ہو گی اور جلد ہی ان کو پکڑ لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -