کوٹ لکھپت ، تیز رفتار کار نے 60سالہ خاتون کو کچل ڈالا

کوٹ لکھپت ، تیز رفتار کار نے 60سالہ خاتون کو کچل ڈالا

  

لاہور(وقائع نگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 60سالہ خاتون کو ٹائروں تلے کچل دیا۔پولیس نے متوفیہ کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 60سالہ مائی زوجہ غلام حیدر سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم کار سوار نے ان کو ٹکرماری اور موقع سے فرار ہو گیا ۔زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ۔پولیس نے متوفیہ کے ورثا کی درخواست پر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -