پراپرٹی ہتھیانے کی خاطرایک شخص کااغوا، پولیس اہلکار بھی شامل

پراپرٹی ہتھیانے کی خاطرایک شخص کااغوا، پولیس اہلکار بھی شامل

  

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ کا رہائشی ،باپ اور سوتیلے بھائیوں کی شکایت لیے میڈیا کے سامنے آ گیا،متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ پراپرٹی ہتھیانے کی خاطر اسے اغوا کیا گیا جس میں تھانہ شاہدرہ کے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔متاثرہ شخص ملک عاشق حسین نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ شاہدرہ میں پراپرٹی کیس کی شنوائی کے دوران دو پولیس اہلکار سمیت اس کے باپ اور سوتیلے بھائیوں نے اسے اغواء کیا۔پولیس کی جانب سے متعدد بار اس پر منشیات کی فروخت کا جھوٹا الزام بھی لگایا گیا۔عاشق حسین کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی طرف سے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکار وں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

مزید :

علاقائی -