تین مسلح کارسوار ڈاکو نوجوان سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل چھین کر فرار
کامونکے(نمائندہ پاکستان)تین مسلح کارسوار ڈاکو نوجوان سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔بتا یا گیا ہے کہ گذشتہ روز تتلے عالی کے ڈیرہ لشکری کا حکیم علی حیدر موٹر سائیکل نمبرGAO/597 پر سوار ہو کر سادھو کی سے واپس اپنے گاؤ ں آرہا تھا کہ نواحی گاؤ ں چُور ورکاں کے نزدیک تین کار سوار مسلح ڈاکوؤ ں نے روک کر اسلحہ کے زور پر اٹھا رہ ہزار روپے نقدی ،موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔