ٹریکٹر الٹنے سے مالک ٹریکٹر تلے دب کر جاں بحق

ٹریکٹر الٹنے سے مالک ٹریکٹر تلے دب کر جاں بحق

  

کمالیہ (نامہ نگار) فصل میں ہل چلانے کے دوران ٹریکٹر الٹنے مالک ٹریکٹر تلے دب کر جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاؤں 739گ ب کا رہائشی اللہ دتہ علی الصبح اپنی فصل میں ٹریکٹر کے ذریعے فصل کو ہموار کررہا تھا کہ اس دوران اچانک ٹریکٹر الٹنے کے باعث وہ خود ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کو نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد 739گ ب کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -