مانگا منڈی، سب انسپکٹرنے مجسٹریٹ کی ہمراہی میں6 گرانفروشوں کوگرفتار کرلیا

مانگا منڈی، سب انسپکٹرنے مجسٹریٹ کی ہمراہی میں6 گرانفروشوں کوگرفتار کرلیا

  

مانگامنڈی(نمائندہ خصوصی) تھانہ مانگا منڈی کے سب انسپکٹر محمد سرور نے مجسٹریٹ کی ہمراہی میں شہر سے6افراد کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا اور تھانہ لے گئے، صرف چھوٹے دکانداروں اور گیس فروحت کرنے والوں کوپکڑا، بڑے دکانداروں اور گاڑیوں میں گیس بھرنے والوں کو پوچھا تک نہیں ۔سب انسپکٹر محمد سرور سے پوچھا کہ آپ نے کتنے افراد کو گرفتار کیا ہے اور کیا جرمانہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے والوں کی تعداد کا علم ہے اورنہ جرمانے کا پتہ ہے، تمام افراد کو تھانہ لے جا کر چھوڑ دیا گیا ۔تھانہ مانگامنڈی کے منشی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ نہ ہمارے پاس کوئی مجسٹریٹ آیا ہے اور نہ ہی دوکانداروں کو گرفتار کرکے لایاگیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -