اٹھارہ ہزاری، مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بے ہو ش

اٹھارہ ہزاری، مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بے ہو ش

  

اٹھارہ ہزاری( نامہ نگار ) نواحی علاقہ موضع کڑیانوالہ میں مضر صحت لسی پینے سے خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد بے ہو ش ہو گئے جن میں سے چار افراد کو نازک حالت کے باعث ریسکیو 1122کی ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری داخل کروایا جہاں فوری بطی امدا د کے نتیجے میں اب ان کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے متاثرہ افراد میں 85سالہ خان محمد،45سالہ خورشیداحمد،11سالہ طارق جمیل40سالہ مریم بی بی34سالہ محمدرمضان اور 8سالہ اللہ دتہ کے نام شامل ہیں درایں اثنائایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال واصوجا کر وہاں زیر علاج خوشاب روڈ موضع کھریانوالہ علاقہ میں مضرصحت لسی پینے سے حالت نازک ہونے والے چار افراد کی عیادت کی۔اے ڈی سی محمد اویس ملک نے ہسپتال انتطامیہ ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ میں خصوصی توجہ دی جائے ۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں لگائے گئے سستے رمضان بازار کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر اے اٹھارہ ہزاری و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ساتھ موجود تھے۔ اے ڈی سی نے رمضان بازار میں اشیائے کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اورموقع پر ضروری ہدایت جاری کی۔ ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے بازار کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر متعین عملہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

علاقائی -