خانقاہ ڈوگراں: جھاڑیوں سے 30سالہ نوجوان کی نعش برآمد
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار۔نمائندہ خصوصی)خانقاہ ڈوگراں کے نواحی علاقے ڈیرہ لوتیاں کے قریب جھاڑیوں سے تیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد نوجوان کی ہلاکت نشے کے باعث ہوئی پولیس ذرائع تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں مڑھ بلوچاں روڈ پر ڈیرہ لوتیاں کے قریب جھاڑیوں سے تیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی نعش کو تھانہ خانقاہ ڈوگراں منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک نوجوان کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کے جسم پر کو ئی تشدد اور زخموں کے نشان نہیں ہیں جبکہ اس نوجوان کی موت کس طرح واقعہ ہوئی ہے تاہم پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کے بظاہر اس نوجوان کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔