عیدپر سفری سہولیات مہیاکرنے کیلئے خصوصی اقدامات جاری

عیدپر سفری سہولیات مہیاکرنے کیلئے خصوصی اقدامات جاری

  

لاہور(وقائع نگار)عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والوں کو محفوظ سفر مہیا کرنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سنٹرل زون نے آئی جی کی ہدایات پر خصوصی اقدامات کیے ہیں ۔ قومی شاہرات پر پٹرولنگ افسران اور گاڑیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اس کے علاوہ موٹر وے پولیس سنٹرل زون کے افسران نے روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی بریفنگ و آگہائی دینے کے ساتھ عید گفٹ بھی پیش کررہے ہیں۔ قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو عید کے پر مسرت مو قع پر خیرو عافیت کے ساتھ اپنے گھرو ں کو واپس جانے والوں کے لیے سنٹر ل زون میں زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی زیر نگرانی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس میں موٹر وے پولیس کے افسران نہ صرف ان کو روڈ سیفٹی شعور کی آگاہی فراہم کر رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ راستے میں روزے کے افطار کے لیے افطار پیکٹ اور عید گفٹ وغیر ہ بھی دے رہے جس سے لوگوں میں پولیس کے متعلق ایک خوشگوار احساس بھی پیدا ہو ررہا ہے ۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نہ صرف اس تمام مہم کو مانیڑ کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے بذات خود بھی روڈ یوزرز کو بریفنگ اور گفٹ وغیر ہ پیش کیے ۔ لوگوں میں پھول بانٹے گئے اور بچوں کو چاکلیٹ اور خصوصی تحائف دئیے گئے ۔لوگوں کو سفری سہولیات باہم پہنچانے اور ان کے محفوظ سفر کیلئے سپیشل بریفنگ دی گئی ۔اس مو قع پر مشہور گلو کار جواد احمد نے موٹروے پولیس افسران کے ساتھ ملکر روڈ یوزرز میں افطار پیکٹ تقسیم کیے۔ ڈی آئی جی نے تمام اہلکاروں کو ہدایات دی کہ وہ مستعد رہیں اور کسی بھی حادثے یا ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری موقع پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ عید کے پر مسرت موقع پر مسافروں کے ساتھ کوئی کسی قسم کی زیادتی کرے۔اس سلسلے میں عوام سے گزارش کی گئی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں موقع پر موجود موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے یا موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں جس پر موٹروے پولیس فوری ایکشن لے گی ۔

مزید :

علاقائی -