اوور سیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج
لاہور(وقائع نگار) اوور سیز پاکستانی نے پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے جائیداد پر قبضہ کے خلاف گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی عمر دین ملک کئی سال سے بیرون ملک مقیم ہے اور پولیس نے علاقہ کے با اثر افراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے اس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹوں پر جعلی مقدمات درج کروا دئے ہیں ۔انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیکر ان کو انصاف فراہم کریں ۔