اسلامی بینکاری صنعت کی 155 ارب کی سرمایہ کاری
رواں سال 2016ء کی پہلی سہہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کی صنعت نے حکومتی پیپرز میں 155 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مارچ2016ء کے اختتام پر اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات 1.625 کھرب روپے اور ڈیپازٹس 1.336 کھرب روپے تک بڑھ گئے جبکہ بینکاری کے شعبہ میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات اورڈیپازٹس کی شرح بالترتیب 11.4 فیصد اور 12.9 فیصد تک بڑھ گئی۔ تین ماہ کے دوران بینکاری کے شعبہ نے مجموعی طور پر ایک فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔