چھوٹے پن بجلی منصوبے لگانے کی منصوبہ بندی
خیبرپختونخوا میں چھوٹے پن بجلی منصوبہ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ صوبے کے10 لاکھ لوگوں کو ایک سے دو روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرکے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا۔ مختلف علاقوں میں توانائی کے شعبہ میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے صوبہ میں 666 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جو صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہو گی۔