دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنانے کا اعلان

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن نے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنانے کا اعلان کیا ہے جو لوگوں کو خلا میں بھی بھیج سکے گا۔یہ طیارہ اپنی تکمیل کے بعد 1947 کے ہاورڈ ہیوزایچ فورہرکولیس طیارے سے بھی بڑا ہوگا۔ طیارے کو اونچائی تک پہنچا کراس طیارے سے چھوٹی خلائی شٹل کو براہ راست مدارمیں بھیجنا ممکن ہوگا یعنی اب خلائی شٹل خراب موسم کے بغیربراہ راست کسی طیارے سے لانچ کرنا ممکن ہوجائے گا۔طیارہ اسٹریٹو لانچ دو فیوزلاج ( بنیادی ڈھانچے ) پرمشتمل ہے جس میں 6 انجن، لینڈنگ گیئرز اوردیگر اہم حصے موجود ہیں اور اس کا ڈھانچہ ہلکے پھلکے خاص مٹیریلز سے تیار کیا گیا ہے۔ بازوؤں کا گھیر 117 میٹر ( 385 فٹ) سے زیادہ ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -