برطانیہ‘20 فیصد کاروباربیرون ملک منتقل
برطانوی عوام کی ریفرنڈم میں یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں فیصلے کے بعد مختلف کمپنیوں نے اپنا کاروبار بیرون ملک منتقل کرنے پر غور شروع کردیا.تفصیلات کے مطابق بزنس لابی گروپ دی انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز کے سروے کے مطابق بیس فیصد بزنس لیڈرز اپنا کاروبار برطانیہ سے باہر لے جانے پر غور کر رہے ہیں.ریفرنڈم نتائج کے باعث ہر چار میں سے ایک فرم بھرتیاں بند کرنے پرسوچ بچار کر رہی ہے،دوتہائی یا 64 فیصد نے ریفرنڈم کے نتائج کو کاروبار کے لیے منفی اور تیئس فیصد نے مثبت قرار دیا جبکہ نوفیصد نے کہاکہ اس سے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔