بھار ت کارپوریٹ فراڈ میں تیسرے نمبر پر

بھار ت کارپوریٹ فراڈ میں تیسرے نمبر پر

  

21ویں صدی میں بھار ت کارپوریٹ فراڈ میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے کرول انک کی جانب سے دنیا بھر میں کیے گئے سروے کے مطابق کارپوریٹ فراڈ کے سلسلے میں انڈیا صحرائے صحارا کے ممالک اور کولمبیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں ہونے والے کارپوریٹ فراڈ میں بدعنوانی اور رشوت کا حصہ 25 فیصد سے زیادہ ہے۔کرول اور اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے کرائے جانے والے اس مشترکہ سروے میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں میں کام کرنے والے دنیا بھر کے 768 ایگزیکٹیوز نے حصہ لیا۔یہ سروے 2015ء سے مارچ 2016ء کے دوران کیا گیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -