امیر لڑکے کے جیٹ پر بیٹھنے کے لئے لڑکی نے عاشق کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ جان کر آپ کو دکھ ہوگا لیکن پھر ایسا کچھ ہوگیا کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

امیر لڑکے کے جیٹ پر بیٹھنے کے لئے لڑکی نے عاشق کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ جان ...
امیر لڑکے کے جیٹ پر بیٹھنے کے لئے لڑکی نے عاشق کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ جان کر آپ کو دکھ ہوگا لیکن پھر ایسا کچھ ہوگیا کہ آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

نیویارک(نیوزڈیسک) کہتے ہیں کہ پیسہ اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ یہ آپ کو کچھ بھی کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔ایسا ہی کچھ اس لڑکی نے کیا جب اسے ایک اجنبی نے دوستی کی آفر کے بعد اپنے جیٹ پر بیٹھنے کی دعوت دے دی،یہ لڑکی اس قدر خود غرض نکلی کہ جیٹ پر بیٹھنے کے شوق میں اپنے بوائے فرینڈ ہی سے جھوٹ بولنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق کوبی پرسین نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک اجنبی لڑکی کو ملتا ہے اور اس سے علیک سلیک کرتا ہے،اس دوران گاڑی میں سے ایک آدمی نکلتا ہے اور کوبی کو کہتا ہے کہ اس کا جیٹ تیار ہے۔اس بات پر لڑکی کوبی سے پوچھتی ہے کہ اس کا اپنا ذاتی جیٹ ہے؟تو وہ کہتا ہے ہاں میرا ایک جیٹ ہے،آﺅ تم بھی اس میں چلو۔لڑکی بخوشی تیار ہوجاتی ہے اور جیٹ میں بیٹھ کر اپنے بوائے فرینڈ کو کال کرکے کہتی ہے کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ رات کو اس سے ملنے نہیں آسکے گی۔جیسے ہی کال بند ہوتی ہے تو کوبی اس لڑکی کو جیٹ سے یہ کہتے ہوئے اتار دیتا ہے کہ اسے کھڑکی کھولنی ہے لیکن جیسے ہی لڑکی اترتی ہے تو کوبی اسے پہچاننے سے انکار کردیتا ہے۔”اسے جہاز پر بیٹھنے مت دینا،یہ کون ہے،چلی جاﺅ یہاں سے“کوبی کی اس بات پر لڑکی سکتے میں آجاتی ہے۔دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین اس واقعہ پر مختلف آراءکا اظہا ر کررہے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -