اگر آپ بھی موتیوں جیسے دانت چاہتے ہیں تو اپنے کچن میں موجود اس قدرتی چیز سے دانت برش کریں

اگر آپ بھی موتیوں جیسے دانت چاہتے ہیں تو اپنے کچن میں موجود اس قدرتی چیز سے ...
اگر آپ بھی موتیوں جیسے دانت چاہتے ہیں تو اپنے کچن میں موجود اس قدرتی چیز سے دانت برش کریں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) ہلدی کو کھانوں کو مزیدار بنانے اور مختلف طرح کی دردوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگرآپ اس سے اپنے دانت صاف کریں تو یہ موتیوں کی طرح چمک جائیں گے۔دانتوں کی صفائی اگر ڈاکٹروں سے کروائی جائے تو خطیر رقم خرچ ہوتی ہے لیکن اگر ہلدی کی مدد لی جائے تو یہ انتہائی کم پیسوں میں آپ کو چمکدار دانت دے گی۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی بیوٹیشن سادیا سلے نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح ہلدی کی مدد سے اپنے دانت چمکا رہی ہے۔آپ دیک سکتے ہیں کہ کس طرح اس نے ایک کھانے کا چمچ ہلدی لے کر اس میں دو کھانے کے چمچ پانی ملایااور اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے اور دانتوں پر لگایا۔چہرے پر یہ پیسٹ اس نے دس منٹ کے لئے چھوڑ دیا جبکہ دانتوں پر یہ پیسٹ دومنٹ تک لگارہا۔اس کا کہنا ہے دانتوں کو کسی برش سے اچھی طرح صاف کریں اور آپ دیکھیں گے کہ پیلے داغ کم ہوگئے ہیں اوردانت چمکنے لگے ہیں۔یہ ٹوٹکا کچھ دن تک کرنے سے دانت موتیوں کی طرح چمک جائیں گے۔یاد رہے کہ ایسا برش لیں جو آپ کو بہت زیادہ پسند نہ ہوکیونکہ ہلدی کی وجہ سے برش پیلا ہوجائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -