یورو کپ ،کواٹر فائنل کا مرحلہ مکمل،پہلا سیمی فائنل 6اور دوسرا 7جولائی کو کھیلا جائے گا

یورو کپ ،کواٹر فائنل کا مرحلہ مکمل،پہلا سیمی فائنل 6اور دوسرا 7جولائی کو ...
یورو کپ ،کواٹر فائنل کا مرحلہ مکمل،پہلا سیمی فائنل 6اور دوسرا 7جولائی کو کھیلا جائے گا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)یورو کپ  کواٹر فائنل کا مرحلہ مکمل ہو گیاہے ،8میں سے 4ٹاپ ٹیمز سیمی فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جس کا باقاعدہ آغاز چھ جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یوروکپ 2016کا پہلا سیمی فائنل 6جولائی بدھ کے روز فرانس کے شہر’لیون‘میں پرتگال اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ’مارسیل‘میں 7جولائی کو جمعرات کے روز جرمنی اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

دونوں سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والی ٹیمیں یوروکپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی جوکہ فرانس کے شہر ’سینٹ ڈینس ‘میں 10جولائی اتوار کے روز کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -