ناکام خارجہ پالیسیوں سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ،لیاقت بلوچ

ناکام خارجہ پالیسیوں سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ،لیاقت بلوچ

  

لاہور( اے این این )جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کی ناکام خارجہ اور داخلہ پالیسی کی وجہ سے قومی سلامتی کے لیے خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں، بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی آزاد ی اور سلامتی پر حملہ ہے ، پاکستان کی دشمن قوتیں پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کے لیے منظم سازشیں کر رہی ہیں ،حکومت خارجہ اور دفاع کے وزیروں کے بغیر میدان جنگ میں ہے ، نیشنل سیکورٹی پالیسی موثر نہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان سے ملک میں امن اور استحکام لوٹ رہا ہے ، بھارت اور افغانستان امریکی آشیر باد کے ساتھ پاکستان مخالف کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے راستہ میں بری حکومت بڑی رکاوٹ ہے ۔ دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ کے بعد پشاور ، کوئٹہ ، کراچی اور لاہور میں دفاع پاکستان کانفرنسیں منعقد کرے گی ۔

لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -