’150 روپے میں کچھ نہیں آتا ‘فقیر نے ماروی میمن کے دیئے ہوئے روپے پھاڑ دیئے

’150 روپے میں کچھ نہیں آتا ‘فقیر نے ماروی میمن کے دیئے ہوئے روپے پھاڑ دیئے

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماوری میمن نے فقیر کو ڈیڑھ سو روپے دیئے تو اس نے پھاڑ کر پھینک دیئے۔تفصیلات کے مطابق ماوری میمن سکھر کے دورے پر تھیں تو اس دوران ایک فقیر نے ان کے آگے ہاتھ پھیلا جس پر ماوری میمن نے ڈیڑھ سو روپے نکال کر اسے تھما دیئے ،جس پر فقیر انتہائی دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے غصے میں آ کر پیسے پھاڑ کر پھینک دیئے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’ڈیڑھ سو روپے میں کیا ہوتاہے ،اتنے میں تو کچھ بھی نہیں آتا‘۔فقیر کا کہناتھا کہ اتنے بڑے لو گ ہیں اتنے پیسے تو دینے چاہیے تھے کہ جس میں بچوں کیلئے کوئی چیز لے جاتا۔فقیر نے بتایا کہ چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ نے انہیں صرف سو روپے دیئے تھے جبکہ 50روپے تو کسی اور نے نکال کر دیئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -