وزیراعلیٰ پنجاب کا چترال میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا چترال میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے چترال میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام ہمدردیاں المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

اظہار افسوس

مزید :

صفحہ آخر -