پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی ،جہانگیر ترین

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی ،جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کی صدارت میں چئیرمین سیکرٹیریٹ میں آزاد کشمیر کے الیکشن کے سلسلے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے الیکشن اور انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ، اجلاس سے جہانگیر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور کشمیر کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے ا نتخابات کے سلسلے میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ،پارٹی رہنماو کارکنان امیدوارا ن کا بھرپور ساتھ دیں گے انشاء اللہ آنے والا دور عوام اور تحریک انصاف کا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کسی جماعت کو دھونس دھاندلی اور بد معاشی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ، تحریک انصاف نظام کی تبدیلی اور آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ، ٹی او آر بنانے میں حکومت بالکل سنجیدہ نہیں۔
جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ آخر -