پاک امریکہ تعاون کی نئی شرائط کار پر سفارشات کی تیاری کیلئے تجاویز طلب

پاک امریکہ تعاون کی نئی شرائط کار پر سفارشات کی تیاری کیلئے تجاویز طلب

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پاک امریکہ تعاون کی نئی شرائط کار پر سفارشات کی تیاری کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین سے تجاویز مانگ لی گئیں ہیں۔ امریکہ کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی نئی شرائط کار کی تیاری کا فیصلہ پاکستان کی سرزمین پر امریکی ڈرون حملے اور اس کے نتیجہ میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے یادرہے کہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے اس معاملے پر مشترکہ اجلاس ہو چکے ہیں وزارت دفاع وزارت خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات و تعاون کی ممکنہ نئی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی تھی اسی اجلاس میں مشیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام نے دوٹوک انداز میں کیا تھا کہ امریکہ واضح کرے کہ وہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے یا مزاکرات سے اب سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع اس مسئلے پر سفارشات مرتب کرے گی اس مقصد کیلئے کمیٹی کا اجلاس 19جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ وزیر دفاع اور مشیر خارجہ دونوں کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ امریکہ کے ساتھ تعاون کی نئی شرائط کار پر حکومت سے کھل کر بات ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -