زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں کوٹری کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، ریلوے ٹریک بند ہونے سے ٹرینوں کی ا?مد و رفت بری طرح متاثر ہوئی، چار ٹرینیں کراچی سے روانہ ہی نہ ہو سکیں۔ متعدد کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا، عید منانے کیلئے اندرون ملک ا?نے والے پردیسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور: (دنیا نیوز) کوٹری ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے حادثے کے سبب اپ اینڈ ڈاؤن دونوں ٹریک بند ہو گئے۔ ٹرینوں کی ا?مد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ زکریا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد خیبر ایکسپریس، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، بولان ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس کراچی سے روانہ نہ ہو سکیں۔ہزارہ اور شالیمار ایکسپریس کو حیدر ا?باد میں روک لیا گیا۔ فیصل ا?باد جانے والی عید اسپیشل ٹرین کو بھی جھنگ شاہی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔عید کیلئے کراچی سے اندرون ملک جانے والوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق، واقعہ میں تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش ا?یا۔ تاہم کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -