نواز شریف کو رعایت ملے گی نہ کوئی سمجھوتہ ہو گا ،اعتزازاحسن

نواز شریف کو رعایت ملے گی نہ کوئی سمجھوتہ ہو گا ،اعتزازاحسن

  

لاہور( اے این این )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے اب نواز شریف کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی اورنہ ہی نا کوئی سمجھوتہ ہوگا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو پانامہ لیکس معاملے پر ہر فورم پر مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ چلنے کی ہدایت کردی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پارلیمانی فورم پر بات نہ بنی تو عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آر نہ مان کر اپوزیشن کو دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو واضح ہدایت دی ہے کہ اب مفاہمت حکومت سے نہیں بلکہ اپوزیشن سے کریں گے ، اپوزیشن جو بھی فیصلہ کرے گی پیپلز پارٹی سب سے آگے ہو گی، حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز نہ مانے تو ڈٹ جائیں ، کوئی اور راستہ نہ دیں۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ پوری قوم اور اپوزیشن احتساب چاہتی ہے اب نواز شریف بھاگ نہیں سکتے۔بہتر یہی ہے کہ نواز شریف حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں ۔ جب وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو پھر ڈر کیوں رہے ہیں ۔جنہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہوتا وہ ڈرتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بغیر وزیراعظم کے چل رہا ہے ۔ حکمران پارلیمینٹ کو بھی اہمیت نہیں دیتے آج جمہوریت اور جمہوری ادارے کمزور ہیں۔ موجودہ حکومت بادشاہت کے انداز میں چل رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -