پشاور میں دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

پشاور میں دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

  

پشاور(صباح نیوز)پشاور کے نواحی علاقہ پشتہ خرہ میں دکان میں دستی بم کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کسٹمز چوک پشتہ خرہ میں چپل کی دکان میں نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوا۔ دستی بم کے دھماکے میں دکان میں موجود ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس کے مطابق دکان پر دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -