ساہیوال میں کول پاورپلانٹ کمپلیکس کے کولنگ ٹاور’’ون‘‘ کی تعمیر مکمل

ساہیوال میں کول پاورپلانٹ کمپلیکس کے کولنگ ٹاور’’ون‘‘ کی تعمیر مکمل

  

لاہور(این این آئی)ساہیوال کول فائرڈ پاور پلانٹ کمپلیکس میں منصوبے کی کمپنی نے کولنگ ٹاورون کی تعمیرمکمل کردی۔ کمپنی کاکہنا ہے کہ اس منصوبے کواپنے شیڈول سے ایک سو تئیس دن پہلے مکمل کیاگیااس کی تعمیر سے کولنگ ٹاورکی لمبائی ایک سو بہترمیٹر ہوگئی اسی کولنگ ٹاورکی تعمیرانتیس جنوری کو شروع کی گئی تھی اس کی بنیادوں کیلئے پہلے مرحلے میں چودہ میٹرگہرائی میں کھدائی کی گئی تھی اس کے سلنڈر کی تعمیر سے پہلے بنیادیں مضبوط بنانے کیلئے 88کالم تعمیرکئے گئے تھے کولنگ ٹاورکی کامیابی سے تکمیل پرایک پروگرام منعقد کیاگیا پروگرام کے آخر میں اس کامیابی پرآتشبازی بھی کی گئی کولنگ ٹاورکی تعمیر کے بعداس کی کوالٹی اورسپیڈکیلئے ایک نیامعیاربنایاگیا کولنگ ٹاورکی تعمیر پاورپلانٹ بنانے میں سب سے بڑا اورپیچیدہ کام ہے سول ورک کی تناظر میں کولنگ ٹاورکی تعمیر کے دوران اس منصوبے پرکام کرنیوالی کمپنی نے اس کے معیاراور اس کی کیفیت کا یقین دہانی کرائی تھی پانچ مہینے کی محنت کے بعدکولنگ ٹاورکمپنی کیلئے ایک کامیابی ہے ۔تعمیر کے دوران کمپنی کو بہت سے چیلنجز اورمشکلات کاسامنا کرناپڑا ان چیلنجز میں اس کی روزانہ لمبائی سخت گرمی اوردیگر موسمی حالات شامل تھے لیکن جذبے اورمستحکم ارادے پنجاب حکومت اورساہیوال کی ضلعی حکومت کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کمپنی کاکہنا ہے کہ اس کامیابی میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف ان کی ٹیم اورخصوصی طورپرندیم چودھری اورساہیوال کی ضلعی حکومت شامل ہے۔تعمیر کے دوران کمپنی کو مواد اورمشینری کی سپلائی میں بھی مسائل کاسامنا کرناپڑا۔لیکن ندیم کی مدد کی وجہ سے تمام مشکلات پرقابو پایاگیا اورکام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا کولنگ ٹاور ون کو ریکارڈ مدت میں تعمیرکیاگیاجو کہ تعمیر کے اعلیٰ معیار کی نشاندہی بھی کرتا ہے کمپنی واننگ شینڈونگ روژی(پاکستان )انرجی (پرائیویٹ لمیٹڈ)نے پنجاب حکومت کی حمایت کو سراہا۔کمپنی نے کہاکہ مشترکہ کام کی وجہ سے اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -