اسٹیٹ بینک کا عوامی شکایت کا نوٹس،اے ٹی ایم مشینوں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل

اسٹیٹ بینک کا عوامی شکایت کا نوٹس،اے ٹی ایم مشینوں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز)اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایمز مشینوں میں رقم نہ ہونے اور لنک ڈاؤن ہونے کی شکایاتوں کا نوٹس لے لیا۔عید کی تعطیلات میں10 جولائی تک اے ٹی ایمز کی ٹرانزکشن کو پورے ملک میں مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی۔اسٹیٹ بینک سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر کے بینکوں کے اے ٹی ایمز کو مانیٹر کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک نے دیگر بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بینک صارفین کو عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز کے ذریعے کیش فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔ملک کے مرکزی بینک کو ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہروں سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ اے ٹی ایم مشینوں میں کیش ختم ہوگیا ہے۔ بینکوں کی جانب سے مشینوں میں کیش نہ ڈالنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جن شہروں سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں ان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہر شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -