عمران خان کے سواکسی کو شادی کیلئے پرپوز نہیں کیا ،قندیل بلوچ

عمران خان کے سواکسی کو شادی کیلئے پرپوز نہیں کیا ،قندیل بلوچ
عمران خان کے سواکسی کو شادی کیلئے پرپوز نہیں کیا ،قندیل بلوچ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ماڈل قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ ’’ میں نے عمران خان کے علاوہ آج تک کسی کو ’’آئی لو یو‘‘نہیں کہا‘‘اورنہ ہی کسی کو شادی کیلئے پرپوز کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ایک سوال پر کہ آپ میں کیا خاص بات ہے ؟قندیل نے جواب دیا کہ میں جانتی ہوں کہ میں بہت زیادہ خوبصورت اور ’ہاٹ ‘نہیں ہوں البتہ یہ ہے کہ میں ’سچ‘بولتی ہوں۔قبل ازیں سہیل وڑائچ جب ماڈل قندیل بلوچ کا انٹرویو کرنے ان کے گھر پہنچے تو سکینڈل کوئین نے بے اختیار ان سے گلے لگنے کی کوشش کی لیکن سہیل وڑائچ نے اس اچانک’ افتاد ‘سے بچنے کیلئے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھا نے پر اکتفا کرتے ہوئے السلام علیکم کہا۔قندیل نے ہاتھ ملانے کے بعد کہا ’’کیا ڈر گئے‘‘؟ جس پر سہیل وڑائچ کے پاس سوائے مسکرانے کے کوئی جواب نہ بن پایا۔اس موقع پر قندیل بلوچ نے سہیل وڑائچ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -