2016کے درمیان پنجاب کے ترقیاتی کاموں میں 10ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

2016کے درمیان پنجاب کے ترقیاتی کاموں میں 10ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ارشد محمود گھمن) پنجاب ہائی وے میکنکل مشینری ڈوثیرن گلبرگ ’’پنجاب ہائی وے روڈز ‘‘ لاہور کو حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے لئے 2015-2016 ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کئے گئے فنڈز میں سے دس ارب روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں اینٹی کرپشن صوبائی محتسب پنجاب اور نیب نے پانچ ایس ای ‘12ایکسین ‘ 16 ایس ڈی اور 26سب انجنیر زکے خلاف ترقیاتی کاموں میں اربوں روپے کرپشن کی نذر کرنے کے خلاف انکوائریوں کو سرد خانے ڈال دیا ہے ۔مذکورہ افسران نے اپنے عزیز و اوقارب کے نام مختلف ناموں سے درجن سے زائد جعلی فرمیں بنا کر اور کاغذوں میں کام’ شو‘ کرکے محکمے سے اربوں کی رقم وصول کر لی ہے اور قومی خزانے کو چونا لگا دیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب ہائی وے میکنکیل مشینری ڈوثیرن گلبرگ ’’پنجاب ہائی وے روڈز‘‘ کو صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر راولپنڈی ‘لاہور‘ ملتان ‘گوجرانوالہ ‘فیصل آباد‘ ساہیوال ‘رحیم یار خان ‘نارووال ‘سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی و دیہی پروگرام سڑکوں اور روڈز سائن بورڈز’ کیٹ آئیز‘ لائن مارکنگ ‘سڑکوں کی مرمت کے لئے جاری اربوں روپے کے منصوبوں میں دس ارب روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے خلاف ان ڈوثیرن کے پانچ ایس ای ‘12ایکسین ‘سولہ ایس ڈی اور 26سب انجنیر زنے ترقیاتی کاموں میں اربوں روپے کرپشن کی نذر کرکے قیمتی اثاثے ‘بنگلے ‘پلاٹ ‘بینک بیلنس حاصل کر رکھے ہیں علاوہ ازیں ان افسران نے کروڑوں روپے کی قیمتی لگثری گاڑیاں اوپن ڈ یڈپر حاصل کررکھی ہیں جو ان کے زیر استعمال پائی جاتی ہیں وزیراعلی پنجاب کے دیہی پروگرام میں سڑکوں ‘روڈز ‘سائن بورڈز ‘ کیٹ آئیز ‘لائن مارکنگ اور سڑکوں کی مرمت کے لئے جاری کئے گئے فنڈز میں چیف انجیر ہائی وے نارتھ سر فراز بٹ نے ٹینڈرز اخبار اشتہار کئے جس میں سینکڑوں فرمز نے حصہ لیا مگر انہوں نے اپنے پسند ٹھیکداروں سے مبینہ ملی بگھت کرکے اپنے من پسند 8ٹھیکداروں کو نواز کر باقی تمام فرموں کو آؤٹ کردیا ۔ بعد ازاں گزشتہ دنوں ریٹائرڈ ہونے والے ایکسین انوار الحق پنجاب ہائی وے میکنکل مشینری ڈوثیرن گلبرگ لاہور نے ان ٹھیکداروں سے 8فیصد کمیشن ایڈوانس لیکر خرید کرکے اپنے ماتحت عملہ ایس ڈی او بابر سب انجنیر رانا مشتاق اور سب انجنیر سید عمران اقبال کے زریعے ان کے عزیز و اوقارب کے نام مختلف ناموں سے درجن سے زائد شان ٹریڈرز‘ وقار ٹریڈرز‘ آصف ٹریڈرز‘ پاور اینڈ ڈورز ‘ رانا محمد اشرف فرمزوغیرہ جعلی فرمز کو کام مکمل کرنے کے لئے ٹھیکہ جاری کردیا گیا جس میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔سب انجنیر سید عمران اقبال نے کروڑوں روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں چھانگا مانگا روائے ونڈ روڈ ‘سفاری پارک رائے ونڈ روڈ ‘علی اکبر ملتان روڈ میں بھی ناقص میٹریل کا استعمال کرکے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے اور قیمتی اثاثے سبزہ ز ار ‘نشتر پارک اور اوکاڑہ کے علاوہ تین قیمتی گاڑیاں lec15-4565اپنی بیوی کے نام رجسٹرڈ کروارکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این کیو ٹریڈرز کی طرف سے نیب پنجاب کو دی جانے والی درخواست میں (ر) ایکسین انوارالحق ‘ایس ڈی او بابر ‘سب انجنیر رانا مشتاق ‘ سب انجنیر سید عمران اقبال ‘ہیڈ کلرک راؤ منور کے خلاف بیان ریکارڈ کرکے مذکورہ افسران کے خلاف کاروائی کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -