چین نے دنیا کی سب سے بڑی’’ ریڈیو دوربین ‘‘کی تنصیب مکمل کر لی

چین نے دنیا کی سب سے بڑی’’ ریڈیو دوربین ‘‘کی تنصیب مکمل کر لی
چین نے دنیا کی سب سے بڑی’’ ریڈیو دوربین ‘‘کی تنصیب مکمل کر لی

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے دنیاکی سب سے بڑی ریڈیودوربین کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے Guizhou میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین کی تنصیب کر دی گئی ہے ، دوربین کا حجم 30فٹبال گرا?نڈ ز کے برابر ہے۔دوربین کی تنصیب کا کام پانچ سال بعد مکمل ہوئی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ آج ڈش کے مرکز میں 4450پینلز کا آخری مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد اس ریڈیو دوربین کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔500 میٹر قطر والی اس دوربین میں لگائے جانے والے پینلز مثلث نما ہیں جس کی مدد سے اسے تیار کیا گیاہے۔ دوربین ستمبر میں کام کرنا شروع کر دے گی اور کائنات سے سگنلز حاصل کرے گی۔ دوربین آسمان کو دیگر جدید آلات کے مقابلے آسمان کو دو گنازیادہ سکین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوربین کی تنصیب کے مرحلے کو سینکڑوں چینی افراد نے دیکھا۔ یاد رہے کہ چینی وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو اپنا پاورسٹیشن قائم کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں اور اس دوربین کی تنصیب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -