جموں کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ کشمیر بھارت کا سر ہے، یہ ملک کا زیور ہے ‘ بھارتی وزیر

جموں کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ کشمیر بھارت کا سر ہے، یہ ملک کا زیور ہے ‘ بھارتی ...

  

نگر(کے پی آئی) بھارتی وزیررام ولاس پاسوان نیجموں کشمیر اس کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہویکہا ہے کہ کشمیر بھارت کا سر ہے، یہ ملک کا زیور ہے ۔خوراک اور عوامی تقسیم کاری کے بھارتیوزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ حریتپسند بھارتیآئینکے دائرے میں رہتے ہوئے کوئی بھی مطالبہکرسکتے ہیں میں نے یہ باتسید علی گیلانی سمیت کئی حریتپسندوں پر واضح کردی ہے۔انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو لیکر اب بھارتیاور ریاستی حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔وادی کے دورے پر آئے بھارتیوزیر برائے خوراک و عوامی تقسیم کاری رام ولاس پاسوان نے سرینگر میں اخبار نویسوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کئی اہم معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حریت پسندوں کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہحریت پسند لیڈران کو یہ بات ذہن نشین کرنی ہوگی کہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور وہ لوگ آئین ہند کے اندر اندر کو ئی بھی مطالبہ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاماضی کی طرح اِس وقتبھارتیاور ریاستی حکومت کے مابین کسی قسم کی کوئی محاذ آرائی نہیں ہے بلکہ اس میں کمی واقع ہوئی ہے، فی الوقت بھارتیاور ریاستی لیڈر شپ جموں کشمیر میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کو لیکرایک دوسرے کے ساتھ بہتر تال میل کے ساتھ کام کررہی ہے۔

کے پی آئی کے مطابق رام ولاس پاسوان نیکہا کہ پہلے بھارتاور ریاست کے درمیان اختلافات ہوا کرتے تھے ، وہ بہترتال میل کے ساتھ کام نہیں کرتی تھیں لیکن اب دونوں ایک ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہاجو کچھ بھی کشمیر کے مفاد میں ہوگا، بھارتیحکومتہر ممکن مدد کرے گی لیکن جہاں تک کشمیر سے متعلق بھارت کی خارجہ پالیسی کا تعلق ہے ، بھارت کا یہ موقف واضح ہے کہ جموں کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے ۔اس ضمن میں بھارتی وزیر نے مزید بتایاکشمیر بھارت کا سر ہے، یہ ملک کا زیور ہے لیکن دہشت گردی کے ظاہر ہونے کے بعد معمول کی زندگی تھم گئی اور سیاحت کا شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا، کئی دہائیوں کی ملی ٹینسی کے بعد اب یہاں کی صورتحال معمول پر آرہی ہے ۔انہوں نے کہاپورا ملک جموں کشمیر کے ساتھ ہے اور حریتپسندوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے ۔بھارتیوزیر کا اس حوالے سے کہنا تھامیں نے حریتپسندوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں سید علی گیلانی بھی شامل ہیں، میں نے ان کو صاف طور پر بتادیا کہ وہ جو کوئی بھی مانگ کریں، وہ آئین ہند کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں کیونکہ حکومت ہند کا یہ موقف بالکل واضح ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کی عمل آوری کے بارے میں رام ولاس پاسوان نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے نفسا کے ساتھ ساتھ مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹاسکیم(MMSFES) بھی لاگو کردی ہے جس سے بقول ان کے صارفین بڑے پیمانے پر مستفید ہونگے۔

مزید :

عالمی منظر -