سری لنکا نے مرکزی بینک کے متنازعہ سربراہ کو تبدیل کر دیا

سری لنکا نے مرکزی بینک کے متنازعہ سربراہ کو تبدیل کر دیا

  

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے شدید عوامی دباؤ کے بعد ملک کے مرکزی بینک کے سربراہ کو تبدیل کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عہدے کے لیے اندرجیت کمار سوامے کو تعینات کیا گیا ہے۔ 66 سالا کمار سوامے ماہر اقتصادیات ہیں اور وہ فوری طور پر ملکی مرکزی بینک کے گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس سے قبل وہ دولت مشترکہ کے اقتصادیات کے شعبے میں بطور ڈائریکٹر تعینات رہ چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -