نائیجیریا میں سیرالؤن کا سفیراغوا

نائیجیریا میں سیرالؤن کا سفیراغوا

  

ابوجہ (اے پی پی) نائیجیریا میں سیرالؤن کے سفیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔چینی خبر رساں اداریکے مطابق نائیجیریا کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سیرالؤن کے سفیر نیلسن ولیمز کو ابوجا کی دونا شاہراہ سے اغوا کر لیا ہے۔ سیرالؤن کے سفیر کو ریاست کادونا کے شہر جاجی کے کیڈٹ کالج میں فوجیوں کی ایک پاؤسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ نائیجیریا کے نائب صدر یمی اوزینباجو کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ جاجی شہر کے کیڈٹ کالج میں خدمات انجام دینے والے ایک اعلی فوجی افسر سمائیلا اینوسا کو بھی تقریبا تین ماہ قبل ابوجا ۔ کادونا شاہراہ سے اغوا کیا گیا تھا اور دو دن کے بعد ان کی لاش ملی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -