ایران کے تیل بردار بحری جہاز کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

ایران کے تیل بردار بحری جہاز کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

  

تہران(اے پی پی) ایرانی بحریہ کے جوانوں نے آبنائے باب المندب میں سفر کرنے والے تیل بردار جہاز پر بحری قزاقوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح 12 کشتیوں میں سوار بحری قزاقوں کے ایک گروہ نے آبنائے باب المندب میں ایران کے1 تیل بردار بحری جہاز کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ایرانی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے 3گھنٹے کے بعد بحری قزاقوں کے اس گروپ نے ایک بار پھر ایران کے تیل بردار جہاز پر حملہ کیا تاہم ایرانی بحریہ کے جوانوں نے اسے بھی ناکام بنا دیا۔بعدازاں ایرانی بحریہ کے فلیٹ نے اپنی نگرانی میں مذکورہ تیل بردار جہاز کو محفوظ سمندری حدود تک پہنچا دیا۔ ایرانی بحریہ کا اکتالیسواں بحری بیڑہ بحری مواصلاتی لائنوں کے تحفظ اور خطے میں امن و دوستی کا پیغام پہنچانے کے لئے عالمی سمندری مشن انجام دے رہا ہے

مزید :

عالمی منظر -