بھارتی وزیراعظم مودی آئندہ ہفتے افریقی ممالک کا دورہ کریں گے

بھارتی وزیراعظم مودی آئندہ ہفتے افریقی ممالک کا دورہ کریں گے

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے سے افریقہ کے چار ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی سات جولائی کو اس دورے کی پہلی منزل پرموزمبیق پہنچیں گے جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا بھی جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ مودی کے اس دورے کا مقصد براعظم افریقہ سے قریبی اقتصادی تعلقات استوار کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -