پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس تعلقات مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں: ہائی کمشنر نجم الثاقب

پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس تعلقات مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں: ...

  

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ )جنوبی افریقہ میں اوور سیز پاکستان سٹیزن سالیڈرٹی کی افتتاح کے موقعہ پر الخیر ہوٹل میں ایک پروقار تقر یب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے دوران پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام اوور سیز پاکستا ن سٹیزن سالیڈرٹی کے پیٹرن ان چیف و صدر جنوبی افریقہ سجاد خان دھنوترکی جانب سے کیا گیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمشنرنجم الثاقب تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں ایک سو سے زائد تارکین وطن سمیت حیات خان ، آصف عباسی ، راجہ جاوید، رضوان فاروقی و دیگر نے شرکت کی ۔پاکستانی ہائی کمشنر جنوبی افریقہ نجم الثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس تعلقات مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں،پاکستان کا بہتر امیج ہماری اولین ترجیح ہے، تمام تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ ہائی کمشنر نجم الثاقب نے اوور سیز پاکستان سٹیزن سالیڈرٹی کو دنیا بھر میں موجود تارکین وطن کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے اور او پی ایس کے منشور کی بھی سراہا ، اوور سیزپاکستان سٹیزن سالیڈرٹی کے پیٹرن ان چیف و صدر سجاد خان دھنوتر نے کہاکہ اوور سیز پاکستان سٹیزن سالیڈرٹی کے قیام کے بعد دنیا بھرمیں مقیم تارکین وطن کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ان کے مطالبات اور مسائل کو نہ صرف احباب اختیار تک پہنچایا جائے گا بلکہ ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کروانے میں بھی ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔سجاد خان دھنوتر نے پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کا خصوصی طور پر ڈربن آنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

عالمی منظر -