میانمار میں مشتعل ہجوم نے مسجد کو آگ لگادی، علاقے میں کشیدگی

میانمار میں مشتعل ہجوم نے مسجد کو آگ لگادی، علاقے میں کشیدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ینگون (این این آئی)شمالی میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے مشتعل ہجوم نے ایک گاؤں میں مسلمانوں کی ایک اور مسجد نذر آتش کر دی ۔ گزشتہ نو روز میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بودھ بلوائیوں نے روہنگیا مسلمانوں کی کسی عبادت گا کو آگ لگا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بپھرے ہوئے بودھ ہجوم کے ہاتھوں اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور عبادت گاہ کے نذر آتش کیے جانے کا واقعہ ملک کے ایک شمالی گاؤں میں پیش آیا، جس کے بعد اس گاؤں کو بودھ بلوائیوں کے مزید حملوں سے بچانے کے لیے تقریبا سو مسلح پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ مسئلہ اس وجہ سے شروع ہوا تھا کہ مسلمانوں کی مسجد ایک بودھ عبادت گاہ یا پگوڈا کے قریب تعمیر کی گئی تھی۔ جب بودھ شہریوں کو پتہ چلا تو مسلمانوں نے اس مسجد کو گرانے سے انکار کر دیا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق اس وقت اس گاؤں میں پولیس کے 90 سے زائد اہلکار تعینات ہیں اور صورت حال کچھ بہتر ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک اس مسجد کو نذر آتش کرنے کے الزام میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -