وزیراعلیٰ کے ترقیاتی پیکیج سے جام پور کے تمام منصوبے جلد مکمل کئے جائیں، شیر علی گورچانی

وزیراعلیٰ کے ترقیاتی پیکیج سے جام پور کے تمام منصوبے جلد مکمل کئے جائیں، شیر ...

  

جام پور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے خصوصی ترقیاتی پیکج جام پورمیں معیاراور مقدار کے معاملے پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگاتمام منصوبے جلدازجلدمکمل کیے جائے ان خیالات کااظہارڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی نے شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی اوراجن پورظہورحسین گجر، اسسٹنٹ کمشنرجام پورقمرالزمان قیصرانی،ای ڈی اوورکس،ہائی وے ،واپڈااور پبلک ہیلتھ کے آفیسران بھی موجودتھے ڈپٹی سپیکرنے تکمیل شدہ سڑکوں (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کے کناروں پرجد ازجلدٹف ٹائلزلگانے اور لائٹس نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں انھوں نے بتایاکہ عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی معائنہ ٹیم بھی ان منصوبوں کادورہ کریگی اس موقع پرشیراز گورچانی،شادوخان دریشک،رؤف گورچانی ،سجادملک ،فاروق احمدگوپانگ،خواجہ ممتازالٰہی،الطاف نوازمستوئی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دریں اثناء ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب بلدیاتی نظام کو جلدازجلد رائج کرنے میں مخلص ہے کیوں کہ بلدیاتی ادارے ہی جمہوریت کااصل حسن ہیں وہ جام پورمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تحصیل بھرکے چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں ،کونسلروں اور میونسپل کمیٹی جام پورکے کونسلروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس کے وہ مہمان خصوصی تھے انھوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز،اور اسسٹنٹ کمشنرزکو واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام منتخب نمائندوں کو مکمل احترام دیاجائے تمام مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کرتے وقت بلدیاتی نمائندوں کی تجاویزاورمشاورت کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جائے تقریب سے ڈی سی اوظہورحسین گجراسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمٹ یعقوب خان شیروانی،عوامی نمائندگان ملک کریم نوازارائیں ،ملک سبطین سرورارائیں ،سرداراحمدنوازخان گلفاد،مرزاشہزادہمایوں خان مغل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے نام وزیراعلیٰ پنجاب کاپیٖغام بھی پڑھ کرسنایاگیاتقریب میں اے ڈی سی جی عبدالفتاح خان ہوتو،اسسٹنٹ کمشنر قمرالزمان قیصرانی،ڈی ایس پی آصف رشید،ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرفیاض کریم لغاری،ضلعی صدرن لیگ سردارحسام جاوید خان گورچانی،میاں ظہوراحمدخوجہ،سردارنذرحسین خان رند،سردارشیرازخان گورچانی،سرداررؤف خان گورچانی سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -