حکومت، سکیورٹی ادارے دہشتگردی خاتمہ کیلئے ملکر کام کررہے ہیں ، ریاض پیرزادہ

حکومت، سکیورٹی ادارے دہشتگردی خاتمہ کیلئے ملکر کام کررہے ہیں ، ریاض پیرزادہ

  

حاصل پور ( نامہ نگار)عوام کی دعاؤں سے نوازشریف صحت مند ہو کر بہت جلد عوام کے درمیان موجود ہونگے ملک اب دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا حکومت اور سکیورٹی ادارے ایک پیچ پر ملک کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ این اے186میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکات کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکی ہے حاصل پور تا بہاولپور 100کلو میٹر ون وے سڑک ایک عظیم کارنامہ ہے حلقہ نمبر 32میں تین کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے سوئی گیس ، سیوریج بجلی ،(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

پختہ سڑک ، ٹف ٹائل دینے پر میاں عبدالرزاق رتھ نے شکریہ ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ اور کونسلر میاں عبدالرزاق رتھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حلقے کی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تھا آج پورے حلقے میں 4ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس جیسی سہولیات مہیا کیں آج گھر گھر چولہا جل رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیرزادہ گروپ نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کر کے عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں خزانہ لوٹنے والے آج میاں برادران سے حساب مانگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مقامی منتخب نمائندوں کونسلروں اور چیئر مینوں کی مشاورت سے فنڈز علاقے میں ترقیاتی کاموں پر لگائے جا رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -