اسسٹنٹ لائن مینوں کی بھرتی کیلئے ارکان اسمبلی کی سفارشوں کا سلسلہ شروع

اسسٹنٹ لائن مینوں کی بھرتی کیلئے ارکان اسمبلی کی سفارشوں کا سلسلہ شروع

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)میپکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی 700اسامیوں پر بھرتی میں مبینہ طور پر ارکان اسمبلی کے اثر انداز ہونے پر امیدواروں نے تحفظات کا اظہار کیاہے ‘ بتایا گیاہے کہ اسسٹنٹ لائن مینوں کی اسامیوں پر بھرتی کے لئے ارکان اسمبلی کی طرف سے سفارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے‘ اپنے اپنے امیدواروں کو بھرتی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘ اس پر امیدواروں نے کہا ہے کہ سیاسی دباؤ کو مسترد کرکے میرٹ پر بھرتی کی جائے ‘ میپکو کے حکام نے اس بار ے میں کہا ہے کہ بھرتی میرٹ پر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کی جارہی ہے ‘ سفارش کا اس میں عمل دخل نہیں ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -