سابق رجسٹرار اور لیکچرار کیخلاف درخواست ‘ عدالتی حکم پر وی سی جامعہ زکریا نے پروفیسر شوکت ملک کی شنوائی کرلی
ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ کے حکم پر وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے پروفیسر شوکت ملک کی سابق رجسٹرار ملک منیر اور لیکچرار لیاقت قریشی کیخلاف (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
درخواست پر شنوائی کردی ہے‘پروفیسر شوکت ملک نے ملک منیر کی کرپشن اور لیاقت قریشی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر حراساں کرنے‘ایک وقت میں2ملازمتیں کرنے اور ایم بی اے کی جعلی ڈگری کے الزامات پر مبنی درخواستیں دی تھیں‘ہائیکورٹ نے وائس چانسلر کو پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کو سن کر کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔