بلدیاتی کنونشنز کا انعقاد جاری ‘ ڈی سی اوز نے وزیر اعلیٰ کا پیغام سنایا

بلدیاتی کنونشنز کا انعقاد جاری ‘ ڈی سی اوز نے وزیر اعلیٰ کا پیغام سنایا

  

بہاولپور ‘ بہاولنگر ‘ حاصل پور ‘ کبیروالا ( نمائندگان ) بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے بریف کر نے کیلئے مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز کی سربراہی میں گزشتہ روز بھی بلدیاتی کنونشنز کا انعقاد کیا گیا ‘ اوراس دوران منتخب عوامی نمائندوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام پڑھ کرک سنایا گیا ۔ بہاولپور ‘ خانقاہ شریف سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

احتشام انور مہار نے بہاول پور تحصیل سٹی اور صدر کے منتخب چیئر مین، وائس چیئر مین اور کونسلرز کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پرچیئر مین ، وائس چیئر مین، کونسلرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر صدر حسنین خالد سنپال اور قائم مقام ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خورشید احمد اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ادارے میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مینوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔بعد ازاں ڈی سی او اور ڈی پی او نے منتخب چیئر مین، وائس چیئر مین اور کونسلرز کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور منتخب نمائندگان نے بلدیاتی نظام کی اہمیت و افادیت اور جمہوری کلچر کے فروغ و استحکام کے لئے بلدیاتی اداروں کے کردار کے حوالہ سے روشنی ڈالی۔ بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع کونسل کے جناح ہال میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر قائمقام ڈی سی او طارق بخاری کی زیر صدارت بلدیاتی منتخب اراکین کا کنونیشن منعقد کیا گیا ۔ کنونیشن کے دوران ڈی سی او طارق بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا خط پڑتے ہوئے بلدیاتی نظام کے منتخب اراکین میں سے چیئرمین کی مشاورت سے یونین کونسل کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جائیں گے ۔ڈی سی او طارق بخاری کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ویونین کونسل ناتھے والا کے چیئرمین آصف منظور موہل نے پنجاب حکومت اور مقامی حکومت کے آئین کا مسودہ منظر عام پر لاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ضلعی حکومت کے سرکاری سربراہ ہونے کی حیثیت سے اس مسودہ سے ایک شق بھی ایسی نکال دیں جس میں جوڈیشری کے باعث مقامی حکومت کو نامکمل رکھنے کا ذکر ہو ۔آصف منظور موہل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے حالیہ بجٹ میں لوکل باڈی گورٹمنٹ میں ترقیاتی سکیموں کی مد میں ایک پائی کا بجٹ بھی الگ سے مختص نہیں کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے خط کو بادشاہ سلامت کا خط قرار دیتے ہوئے کہا کہ منتخب اراکین کو کامیابی کے وقت گھروں میں خط بھیجواء کر مبارکباد دی گئی اب نیا لولی پاپ دیتے ہوئے ضلع کونسل میں کنونیشن منعقد کیا گیا۔آصف منظور موہل کی انقلابی اور جذباتی تقریر کے دوران شیم شیم پنجاب حکومت شیم کے نعرے لگائے جاتے رہے ۔ حاصل پور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے بہاول پور تحصیل سٹی اور صدر کے منتخب چیئر مین، وائس چیئر مین اور کونسلرز کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے کسی بھی جمہوری نظام کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ مقامی سطح پر عوامی خدمت کے فریضہ کی تکمیل کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس موقع پرچیئر مین ، وائس چیئر مین، کونسلرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر صدر حسنین خالد سنپال اور قائم مقام ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خورشید احمد اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق بلدیاتی ادارے ،عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندگان کو جلداز جلد اختیارات کی منتقلی کے خواہش مند ہیں،قانونی معاملات حل ہوتے ہی بلاتاخیر منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات منتقل کردئیے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ نے گزشتہ روز ٹی ایم اے کمپلیکس کبیروالا میں تحصیل کبیروالا کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن میں ٹی ایم او کبیروالا مہر امتیاز احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا ،جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کی فعالیت کے عمل کو بلاتاخیر مکمل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد اکبر ظہور نے کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کیلئے دفاتر،فرنیچر اور دفتری اشیاء کے لئے تخمینہ جات پر کام کررہی ہے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ٹی ایم اے کمپلیکس میں منعقدہونیوالے بلدیاتی نمائندگان کے مذکورہ کنونشن میں سیاسی خانوادوں سے تعلق رکھنے والے مختلف یونین کونسل کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین سید عابد امام ،مہر راجو ترگڑ ،سید محمدشاہ گردیزی،مہر غلام مجتبیٰ ترگڑ،رانا وقارنثار،راؤ ذوالفقار علی ،چوہدری اصغر کمبوہ سمیت 36کے قریب یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ،کبیروالا اور عبدالحکیم کی میونسپل کمیٹیوں کے منتخب کونسلرز شریک ہوئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -