دن بھر انتظار کروانے پر تحصیل عبدالحکیم کے بلدیاتی نمائندے ڈی سی او سے میٹنگ کیے بغیر گھروں کو لوٹ گئے

دن بھر انتظار کروانے پر تحصیل عبدالحکیم کے بلدیاتی نمائندے ڈی سی او سے میٹنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم(نمائندہ پاکستان) اے سی کبیروالا میاں اکبر ظہور نے تحصیل کبیروالا کے نو منتخب یوسی و میونسپل کمیٹی کے جنرل کونسلرزوچیئرمین کو اطلاع دی تھی کہ ڈی سی ا وخانیوال (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
شیخ خالد محمود انکے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں اوراس کے ساتھ ہی نمائندوں کو یہ ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے ہمراہ 12پاسپورٹ سائزفائل فوٹو بھی لیکر آئیں گے چنانچہ میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کے 12میں سے 11نمائندے اورتحصیل بھر کے 40سے زائد عوامی سیاسی رہنما اگلی صبح 9 بجے ٹی ایم او ہال کبیروالا پہنچ گئے۔نمائندے پہلے ہال کھلنے کے منتظر رہے پھر دن بھر منتظررہنے کے بعد جب 3بجے تک ڈی سی او خانیوال میٹنگ کیلئے کبیروالا نہ پہنچ سکے تو ٹی ایم او کے اہلکار نے آفس بند کرنے کیلئے وہاں پر جنرل کونسلرز،چیئرمین و وائس چیئر مین عوامی نمائندوں کو گھروں کو لوٹنے کو کہا ۔متاثرین نے ڈی سی او کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے انکی ایسے تذلیل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوٹ گئے