ڈی ایس پی کودھمکیاں دینے پر ملزم کاجوڈیشل ریمانڈمنظور
ملتان(خبر نگار خصوصی)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون ڈی ایس پی کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ڈی ایس پی شاہدہ نسرین کے مقدمہ درج کرایا کہ 23 جون کو اس کے نمبر رحیم یار خان سے خاتون کی کال آئی جس نے اپنا نام تحریم فردوس بتایا او ر بعد میں فون دوسرے شخص کے حوالے کر دیا جس نے دھمکی دی کہ تھانہ سیتل ماڑی میں درج مقدمہ کی تفتیش اس کے حق میں نہ کی تو جان سے مار دیں گے جس پر کارروائی کرکے ملزم باسط کو گرفتار کیا گیا فاضل عدالت نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظورکرتے ہوئے اسے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی مقدمہ میں ملزمہ تحریم فردوس پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
ڈی ایس پی دھمکیاں