بہاولنگر میں عید پر دہشتگردی کا اندیشہ ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ ‘ یوسی افسران کی چھٹیاں منسوخ

بہاولنگر میں عید پر دہشتگردی کا اندیشہ ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ ‘ یوسی افسران کی ...

  

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نمائندہ پاکستان )عید الفطر کے مذہبی اجتماع پر دہشتگردوں کے حملہ کا اندیشہ ،پنجاب حکومت نے بہاولنگر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ اور عیدالفطر کے انتظامات کرنے کی بابت ڈی سی او ڈی پی او سمیت دیگر محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کرنے مراسلہ جاری کردیا۔اس ضمن میں جاری کئے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

آخری روزے کے ووقت نماز مغرب کے بعد سے لے کر نمازعیدکی ادائیگی تک دہشتگردوں کی طرف سے حملہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی گاڑیوں اورتفریح گاہوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔اسی نقطہ نظر سے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے ۔مزید پنجاب حکومت نے ڈی سی او طارق بخاری،ڈی پی اور لیاقت علی ملک ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبدالرزاق ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صغیر گجر،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر امتیاز رانا،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مرزا صدیق ،ٹی ایم او راشد غزنوی سمیت تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس اور ٹی ایم اوزسمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں کی عیدالفطر پر چھٹیوں کو منسوخ کرتے ہوئے سرکاری امور ادا کرنے کی ذمہ داریاں سونپی جاچکی ہیں۔

دہشتگردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -