داخلہ مہم میں ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

داخلہ مہم میں ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں بچوں کے سکولوں میں داخلے کی خصوصی مہم میں ناقص کارکردگی کے حامل ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاہے ‘ششم‘ ہفتم ‘ ہشتم اور نہم میں کم داخلوں کی بنا پرمتعلقہ سکولوں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ ان کے دوردراز سکولوں میں تبادلے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کر دئیے جائیں گے اور ان کی جگہ اچھی کارکردگی کے حامل سکول سربراہوں کو تعینات کیا جائے گا‘ان سکولوں میں ضلع ملتان کے 60سکول بھی شامل ہیں جن میں ملتان کے ٹاپ کے سکولز گورنمنٹ پائلٹ ہائرسیکنڈری سکول‘کمپری ہنسو ہائی سکول گلگشت‘ ماڈل ہائی سکول گلگشت‘ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ‘ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک‘ماڈل ہائی سکول شمس آباد ‘ ملت ہائی سکول ممتازآباد‘اسلامیہ ہائی سکول حرم گیٹ ‘ ہائی سکول شجاع آباد ہائر سیکنڈری سکول بہادر پور جلالپور پیروالا اور دیگر سکول شامل ہیں ‘ واضح رہے کہ اضلاع میں مجموعی طور پر انرولمنٹ مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اگر مجموعی طور پر داخلے کم ہوئے تو متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سیکنڈری کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ‘اس سلسلے میں داخلوں کے پچھلے سال کے داخلوں سے موازنہ کیا جائے گا ۔

کاروائی کا فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -