بوریوالا کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست دی جائیگی ‘ نذیرآرائیں

بوریوالا کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست دی جائیگی ‘ نذیرآرائیں

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی نذیراحمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پی پی232کے ضمنی الیکشن کے لئے سابق ایم پی اے محمدیوسف کسیلیہ کو امیدوار نامزد کرنے کافیصلہ تمام اراکین اسمبلی اور دھڑوں کی مشاورت سے کیا ہے اس سلسلہ میں پوری مسلم لیگ ن ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہے کہ تحریک انصاف کی امیدوار کوشکست فاش دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب وائس چیئرمین یونین کونسل چوہدری امتیازعظیم جٹ کی طرف (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سے اپنے اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین چوہدری وارث علی،نامزد وائس چیئرمین بلدیہ حاجی افتخار احمدبھٹی،سابق ناظم چوہدری عتیق الرحمان،چوہدری فیاض عظیم،چوہدری ریاض عظیم،چوہدری محمدشعیب ایڈووکیٹ،محمد رمضان،فیاض قاسم،ملک رحمت علی،اسلم جمال،محمد شاہد ودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -