عیدگاہوں کی صفائی،سکیورٹی کیلئے سینٹری ورکر،ٹی ایم اے ملازمین اور گارڈ کی چھٹیاں منسوخ

عیدگاہوں کی صفائی،سکیورٹی کیلئے سینٹری ورکر،ٹی ایم اے ملازمین اور گارڈ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال،لودھراں،قطب پور(نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار)قائمقام ایڈمنسٹریٹر عابد حسین بھٹی نے عید گاہوں کی صفائی اور اطراف میں سکیورٹی کی خصوصی ہدایات کرتے ہوئے سینٹری ورکروں اور ٹی ایم اے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور عید الفطر کے موقع پر صفائی کے حضوصی انتظامات کے احکامات جاری کئے ہیں۔لودھراں،قطب پور سے نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق عید الفطر پر قیام امن کے لئے ہر شخص کو اپنا کر دار ادا کرنا چاہئے۔مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ڈی پی اواسد سرفراز خاں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عید الفطر کے موقع پر تمام پولیس ملازمان کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔لودہراں میں عید الفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ضلع بھر میں نماز عید کے 199مراکزپر ایک ہزار سے زائدپولیس افسران، کانسٹیبلان ،لیڈی کانسٹیبلان کے علاوہ پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ اور رضا کاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ مزید ڈی پی او لودہراں نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو کہاکہ عید کے موقعہ پر اشتہاری اور پیشہ ور ملزمان بھی اپنے اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں لہذا پولیس کے گشت فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔مساجد ، امام بارگاہوں، لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر CCTVکیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر لودہراں پولیس کی طرف سے کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات میں پولیس اور انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔