بغیراجازت نئے پروگراموں کا اجراء ‘ 24نجی جامعات سے وضاحت طلب

بغیراجازت نئے پروگراموں کا اجراء ‘ 24نجی جامعات سے وضاحت طلب

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے بھر کی 24پرائیویٹ چارٹرڈ یونیورسٹیوں میں چارٹر کی خلاف ورزی اوراجازت کے بغیر بی ایس آنر ‘ ایم فل اورپی ایچ ڈی کے نئے پراگراموں کے اجرا کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان یونیورسٹیوں سے وضاحت طلب کرلی ہے ‘ان پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے چانسلر کی اجازت کے بغیر ہی غیر منظور شدہ پروگرام شروع کرد ئیے جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے‘اس ضمن میں حکومت کی ہدایت پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان کی سربراہی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

میں 12رکنی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں ‘واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر پروگرام شروع کرنے والی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں لاہور کی 19اور جنوبی پنجاب کی 5یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -